Discovery Bible Study

مشیر کے ساتھ • 27 اسباق • 2 طلباء

  • مفت آن لائن دریافتی کورس
    تخلیق سے تکمیل تک: دریافت بائبلی کورس" ایک ایسا جامع مطالعہ ہے جو آپ کو زِندگی کی مُشلات اُن سے نجات اور رُوحانی ترقی کی طرف رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ سچائی پر مبنی کہانیاں خدا کے کلام کے ذریعے روزمرہ کے بُنیادی اُصول سکھاتا ہے۔ یہ کورس نہ صرف علم میں اِضافہ کرتا ہے بلکہ دُعا، خدا کے ساتھ تعلق، اور روزمرہ زندگی میں اُس کی مرضی کو پہچان کر اُس کے مطابق چلنے میں مدد دیتا ہے، تاکہ سیکھا ہوا عملی طور پر زِندگی میں ظاہر ہو سکے۔

مقاصد:

یہ کورس نئی اور رُوحانی زِندگی کے بارے میں ہے۔

اِن کہانیوں کی روشنی میں دریافت اور بحالی کرنا۔

اِنفرادی طور پر  دُعا، خدا کی نظر میں آپ کی شناخت، خدمت، گواہی اور اِلٰہی اِمداد کو فروغ دینا۔

ساخت:

یہ کورس 27 کہانیوں پر مشتمل ہے۔ ہر سبق میں شامل ہے:

  • یہ کہانیاں کلامِ مقدس کے منتخب حوالہ جات سے لی گئی ہیں۔

  • خلاصہ: مرکزی پیغام کی وضاحت

  • ہر کہانی کے ساتھ سات ساده سوالات دیئے گئے ہیں۔

    کون استعمال کر سکتا ہے؟

  • اگر آپ بھی اپنی زِندگی کے مقصد کی تلاش میں ہیں۔

  • اگر آپ بھی زِندگی کے جُڑے کرخت اور مُشکل سوالات لئے ہوئے ہیں۔

  • اگر آپ بھی آپ ماضی سے جڑے دُکھ اور حال کی اُلجھنوں کا شکار ہیں۔

  • اگر آپ بھی خدا کی ذات اور اُس کے کلام کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

  • اگر آپ بھی خوف اور مایوسی سے نجات کے متلاشی ہیں۔

یہ محض ایک کورس نہیں بلکہ  خدا کی کہانیوں میں موجود عملی اور بحال شُدہ زِندگی گزارنے کے لئے ہے۔ مثلاً یہ کہانیاں ایک آئنہ ہے جس میں آپ خود کو، معاشرے کو اور خدا کو واضع طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

کورس کا آغاز کریں